ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شام میں جہاد کی حمایت کرنے پر جرمنی میں پانچ افراد کو سزائے قید

شام میں جہاد کی حمایت کرنے پر جرمنی میں پانچ افراد کو سزائے قید

Fri, 07 Apr 2017 18:02:41  SO Admin   S.O. News Service

برلن،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی کی ایک عدالت نے شام میں لڑنے والے جہادی گروپوں کی حمایت کرنے کے جرم میں چار مردوں اور ایک عورت کو قید کی سزا سنائی ہے۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو مالی تعاون فراہم کرنے کے علاوہ جہادیوں کو بھرتی کرنے میں بھی مدد فراہم کی تھی۔ ساٹھ سالہ جرمن شہری مرزا تیمور بی کو چھ سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی جبکہ چونتیس سالہ پاکستانی محمود آر اور تین دیگر جرمن شہریوں کو آٹھ ماہ سے لے کر ساڑھے چار سال تک کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان افراد کو 2014ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔


Share: